چنڈی گڑھ، 9 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے تہوار کے موسم کے دوران منصوبہ بند ایک بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ببر خالصہ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے ڈھائی کلو آر ڈی ایکس برآمد ہوا ہے۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کوبتایا کہ پنجاب پولیس کی انسداد انٹیلی جنس ٹیم نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے گرجندر سنگھ اور دیوان سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ نیٹ ورک برطانیہ میں مقیم ہینڈلرز نشان اور آدیش کے ذریعے کام کر رہا تھا، جنہیں بی کے آئی کے ماسٹر مائنڈ ہرویندر سنگھ رندا سے ہدایات مل رہی تھیں۔
ڈی جی پی کے مطابق پولیس نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بھیجا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد کسی بڑے دہشت گردانہ حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد