جموں و کشمیر حکومت نے سنئیر آئی اے ایس افسر کو ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا
جموں, 9 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر انل کمار سنگھ (بیچ 1995، اے جی ایم یو ٹی کیڈر) کو ترقی دے کر فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند نے 3 اکتوبر
جموں و کشمیر حکومت نے سنئیر آئی اے ایس افسر کو ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا


جموں, 9 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر انل کمار سنگھ (بیچ 1995، اے جی ایم یو ٹی کیڈر) کو ترقی دے کر فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند نے 3 اکتوبر کو جاری اپنے حکمنامے کے تحت انل کمار سنگھ کو اپیکس اسکیل (لیول 17 پے میٹرکس) میں ترقی دینے کی منظوری دی۔ اس کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) کا اضافی چارج تفویض کیا۔

افسران کے مطابق، انل کمار سنگھ نے تقرری کے روز ہی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

انل کمار سنگھ کی تعیناتی کے ساتھ وہ اب جموں و کشمیر کی اعلیٰ انتظامی صف میں شامل ہو گئے ہیں، جہاں وہ مالیاتی نظم و نسق، پالیسی سازی، اور مرکزی و ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی جیسے کلیدی امور کی نگرانی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande