
امراوتی ، 3 اکتوبر(ہ س)۔
امراوتی کے گاڈگے نگر پولیس
اسٹیشن کے تحت گھروں میں چوری کے دو الگ الگ معاملات میں کرائم برانچ پولیس نے فوری
کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور قیمتی سامان برآمد کیا۔
29
ستمبر کو سنگرام ونائکراؤ وانکھڑے کے مکان سے چوری کی شکایت درج ہوئی تھی۔ اس کیس
کی تفتیش کے دوران خفیہ اطلاع پر رحمت نگر کے اسرار خان (31) اور سید تنویر (21)
کو حراست میں لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے دو گھروں میں چوری کرنے کا
اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے کل 1 لاکھ 26 ہزار روپے کی مالیت کا سامان
برآمد کیا۔
مزید یہ
کہ پولیس نے گاڈگے نگر پولیس اسٹیشن کے دیگر جرائم میں ملوث مفرور بھرت عرف مکی
گھوگے (28) اور ابھیشیک جادھو (24) کو بھی گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی پولیس
انسپکٹر سندیپ چوہان، سپونی امول کڈو، مہیش انگولے، منیش وکوڑے اور ان کی ٹیم نے
انجام دی۔ اس آپریشن کو پولیس کمشنر اروند واوارے، ڈپٹی کمشنر رمیش دھومل اور
اسسٹنٹ کمشنر شیواجی بچاٹے کی رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے