آنگن واڑی کے بچوں کو چار ماہ سے یونیفارم کا انتظار
حیدرآباد، 3 اکتوبر(ہ س)۔تانڈور کے آنگن واڑی اسکول کے بچوں کو ابھی تک یونیفارم نہیں دیاگیا ۔ تعلیمی سال شروع ہوئے تقریبا چارماہ ہوچکے ہیں ۔بچے بے صبری سے یونیفارم کا انتظار کررہے ہیں ۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں یونیفارم پچھلے سال کے اوائل می
آنگن واڑی کے بچوں کو چار ماہ سے یونیفارم کا انتظار


حیدرآباد، 3 اکتوبر(ہ س)۔تانڈور کے آنگن واڑی اسکول کے بچوں کو ابھی تک یونیفارم نہیں دیاگیا ۔ تعلیمی سال شروع ہوئے تقریبا چارماہ ہوچکے ہیں ۔بچے بے صبری سے یونیفارم کا انتظار کررہے ہیں ۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں یونیفارم پچھلے سال کے اوائل میں دیاگیاتھا لیکن اس مرتبہ کافی تاخیر ہوچکی ہے ۔ والدین نے مطالبہ کیا کہ یونیفارم جلد فراہم کیا جائے تاکہ بچے جوش و خروش کے ساتھ آنگن واڑی کو جاسکے ۔ضلع کے تانڈور ، وقار آباد،پرگی اور کوڑنگل حلقوں میں متعلقہ آنگن واڑی مراکز کے دائرہ اختیار میں 32,583 بچے ہیں ۔ سنٹر میں آنے والے 3 سے 6 سال کی عمر کے بچوں کے یونیفارم تقسیم کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین گروپوں کو کپڑا فراہم کیا جائے گا اور اس کی سلائی کی جائے گی ۔ ایک جوڑے کی سلائی کے لیے 80 تا 100 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ حکام کے مطابق کپڑا مکمل نہ آنے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ۔ آنگن واڑی ٹیچرز کا کہنا ہے کہ یونیفارم نہ ہونے کی وجہ سے بچے مختلف قسم کے کپڑے پہن رہے ہیں ۔ اگر انہیں یونیفارم فراہم کیا جائے گا تو بچوں میں دلچسپی پیدا ہوگی ۔ سی ڈی پی او سری لکشمی نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر میں بچوں کیلئے یونیفارم کا کپڑا آچکا ہے ۔ اسے بہت جلد منڈلوں میں تقسیم کردیا جائے گا اور خواتین گروپس کو سلائی کی ذمہ داری دی جائے گی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande