رنجی ٹرافی میں بنگال کے قاضی جنید سیفی بنے پہلے انجری ری-پلیسمنٹ
کولکاتا، 27 اکتوبر (ہ س)۔ بنگال کے بلے باز قاضی جنید سیفی نے پیر کو 2025-26 کے رنجی ٹرافی سیزن میں پہلے انجری ری-پلیسمنٹ کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے ایڈن گارڈنز میں گجرات کے خلاف جاری مقابلے میں زخمی سدیپ چٹرجی کی جگہ لی۔ اوپنر سدیپ چٹ
Bengal Kazi Junaid Saifi first injury replacement in Ranji Trophy


کولکاتا، 27 اکتوبر (ہ س)۔ بنگال کے بلے باز قاضی جنید سیفی نے پیر کو 2025-26 کے رنجی ٹرافی سیزن میں پہلے انجری ری-پلیسمنٹ کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے ایڈن گارڈنز میں گجرات کے خلاف جاری مقابلے میں زخمی سدیپ چٹرجی کی جگہ لی۔

اوپنر سدیپ چٹرجی اتوار کو فیلڈنگ کے دوران اپنے بائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے اور مزید کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔ان کی جگہ سیفی کو دوسری اننگز میں نمبر تین بلے باز کے طور پر میدان میں اتارا گیا۔

تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر سدھارتھ دیسائی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پہلی اننگز میں چٹرجی نے 12 گیندوں پر 3 رن بنائے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس سیزن سے زخمی کھلاڑیوں کے متابادل کے اصول کو نافذکیا ہے، جس کے تحت ایک جیسے کردار کے حامل کھلاڑیوں کو شدید زخمی کھلاڑیوں کی جگہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ اصول حال ہی میں ختم ہونے والی دلیپ ٹرافی میں بھی نافذ کیا گیا تھا، جب مہاراشٹر کے سوربھ نوالے نے وکٹ کیپر ہاروک دیسائی کی جگہ لی تھی۔ ہندوستانی گھریلو کرکٹ میں زخمی کھلاڑی کے متبادل کا یہ پہلا استعمال تھا، جب کہ رنجی ٹرافی میں قاضی جنید سیفی کو یہ موقع ملا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande