علی گڑھ کے اسکول سینٹ فیڈلس میں ٹی-55 وار ٹرافی کا افتتاح
علی گڑھ, 26 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ کے معروف سینٹ فیڈیلس اسکول تالا نگری میں ایک وار ٹرافی T-55 ٹینک کو نصب کئے جانے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر وویک بنسل نے بطور مہمان شرکت کی اور پروگرام کے مہمان خصوصی آگرہ آرچ ڈائی
افتتاح کرتے ہوئے


علی گڑھ, 26 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ کے معروف سینٹ فیڈیلس اسکول تالا نگری میں ایک وار ٹرافی T-55 ٹینک کو نصب کئے جانے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر وویک بنسل نے بطور مہمان شرکت کی اور پروگرام کے مہمان خصوصی آگرہ آرچ ڈائیسیز کے آرچ بشپ ڈاکٹر رفیع منجلی کے ساتھ ربن کاٹ کر وار ٹرافی کا افتتاح کیا۔ اس دوران موجود لوگوں اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں T-55 ٹینک کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مجھے کیپٹن کھیتپال اور ویر عبدالحمید اور اسکواڈرن لیڈر کلر یاد آئے جنہوں نے پاکستانی جیٹ طیاروں کو تباہ کیا۔ اس دوران پرنسپل فادر ڈاکٹر رابرٹ ورگیس، اسکول منیجر فادر جوش اکرا، فادر کلکانت، فادر تنیکال پال، سابق طلباء کمیٹی کے صدر انکر کھرانہ، سسٹر رانی، سسٹر ویملا، ہیڈ ماسٹر ٹام کے میتھیو وغیرہ موجود تھے

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande