وقف املاک کو امید پورٹل پر رجسٹرڈ کرانے میں سبھی لوگ تعاون کریں
علی گڑھ،26 اکتوبر(ہ س)۔ حکومت ہند کے امید پورٹل پر وقف املاک کے رجسٹریشن جیسے اسکولوں/مدارسوں، مساجد اور قبرستانوں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے جگہ جگہ میٹنگ منعقد کرنے کی ضرورت ہے اسی تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر رئیس خ
اُمید پورٹر کے تعلق سے میٹنگ


علی گڑھ،26 اکتوبر(ہ س)۔

حکومت ہند کے امید پورٹل پر وقف املاک کے رجسٹریشن جیسے اسکولوں/مدارسوں، مساجد اور قبرستانوں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے جگہ جگہ میٹنگ منعقد کرنے کی ضرورت ہے اسی تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر رئیس خان (سٹی اسپتال) نے کی۔ ڈاکٹر آصف علی خان (ہدایہ کالج)، شوکت علی خان (سیس کمپیوٹر)، انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر راحت سلطان، سماجی کارکن ایڈوکیٹ محمد شکیل، اقلیتی کونسل کے سکریٹری لیاقت علی خان اورعلی گڑھ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے سکریٹری شیراز انور کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔ان تمام سماجی کارکنان نے لوگوں سے اپیل کی اور زور دیا گیا کہ وہ امید پورٹل پر اپنے علاقوں میں وقف املاک کے اندراج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مساجد، قبرستانوں اور دیگر املاک کو مزید چیلنجز کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور متولی اور مساجد کمیٹیوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ کونسلرز، گاؤں کے سربراہان، سماجی کارکنان اور سیاسی شخصیات کو بھی اس اہم کام میں آگے بڑھ کر تعاون کرنا چاہیے۔یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande