ایم پی: اندور-کھنڈوا روڈ پر 10 کلومیٹر طویل ٹریفک جام میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، چار تھانوں کی پولیس کے پسینے چھوٹے
اندور، 24 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اندور-کھنڈوا روڈ (سمرول روڈ) پر جمعہ کی رات 10 کلومیٹر طویل ٹریفک جام لگ گیا، جس کے دونوں طرف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ جام کی شروعات گھاٹ سیکشن میں گاڑیوںکے خراب ہونے اور سات دنوں سے لاوارث کھڑے ایک ڈمپر کی و
MP: 10-km traffic jam on Indore-Khandwa road


اندور، 24 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اندور-کھنڈوا روڈ (سمرول روڈ) پر جمعہ کی رات 10 کلومیٹر طویل ٹریفک جام لگ گیا، جس کے دونوں طرف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ جام کی شروعات گھاٹ سیکشن میں گاڑیوںکے خراب ہونے اور سات دنوں سے لاوارث کھڑے ایک ڈمپر کی وجہ سے ہوئی۔ حالات اس قدر بگڑ گئے کہ جام کو ختم کرنے کے لیے چار تھانوں کی پولیس کو موقع پر تعینات کرنا پڑا۔ سمرول، بلواڈا، مہو اور تیجاجی نگر پولیس اسٹیشنوں کی ٹیمیں جام کو کھلوانے میں مصروف رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ راستے میں گاڑی خراب ہونے کے بعد غلط سائیڈ سے نکلنے کے سبب یہاں یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ،سمروڈ روڈ پر سامان سے لدا ایک ڈمپر تقریباً سات دنوں سے خراب پڑا ہے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے بارہا اسے ہٹانے کی درخواست کی لیکن اسے نہیں ہٹایا گیا۔ یہ ڈمپر ہی سڑک کو تنگ کرتے ہوئے ٹریفک جام کی بڑی وجہ بنا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ ، جمعہ کو دو اور بڑی گاڑیاں خراب ہو گئیں، جس سے گھاٹ سیکشن میں ٹریفک جام ہوگیا۔ رات ہوتے ہی ٹریفک کا جام کئی کلومیٹر لمبا ہو گیا جس میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں اور رینگتی ہوئی چلتی رہیں۔تین دیہی پولیس اسٹیشنوں اور ایک سٹی پولیس اسٹیشن کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ٹریفک کے انتظام کے لیے کئی افسران کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande