موٹر سائیکل اور پک اپ وین میں تصادم، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی
بشنوپور، 23 اکتوبر (ہ س)۔ جمعرات کی دوپہر تقریباً ایک بجے تھینگشول لوہاری کے چندبیلا، منڈی ستمولی علاقے میں موٹر سائیکل اور پک اپ وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق متوفی ا
موٹر سائیکل اور پک اپ وین میں تصادم، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی


بشنوپور، 23 اکتوبر (ہ س)۔

جمعرات کی دوپہر تقریباً ایک بجے تھینگشول لوہاری کے چندبیلا، منڈی ستمولی علاقے میں موٹر سائیکل اور پک اپ وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق متوفی اور اس کا شوہر خریداری سے گھر واپس آرہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے شدید زخمی شوہر کو فوری طور پر بشنو پور اسپتال پہنچایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پک اپ وین کا ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس المناک حادثے کی خبر گاو¿ں میں تیزی سے پھیل گئی اور لوگ غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande