رفتار کا قہر: باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق
باندہ، 23 اکتوبر (ہ س)۔ باندہ ضلع کے بسندا تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے نے پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑادی۔ یہ واقعہ بسنڈہ اور ن روڈ پر باگھا نگر کے قریب پیش آیا
رفتار کا قہر: باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق


باندہ، 23 اکتوبر (ہ س)۔

باندہ ضلع کے بسندا تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے نے پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑادی۔ یہ واقعہ بسنڈہ اور ن روڈ پر باگھا نگر کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں موٹر سائیکلیں بکھر گئیں اور تینوں سوار شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر بسنڈہ سی ایچ سی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت شیو ساگر (33) ولد کیدار، اس کے والد کیدار (58) ولد کیرا اور اوم پرکاش (22) ولد گنیش پرساد کے طور پر کی گئی ہے جو تمام بسنڈا ٹاو¿ن کے رہنے والے ہیں۔

معلومات کے مطابق شیو ساگر اپنے والد کے ساتھ اور ن جا رہے تھے، جہاں وہ ایک زیر تعمیر مکان کی چابیاں دینے جا رہے تھے۔ دہلی میں کام کرنے والے اوم پرکاش اپنے ایک دوست سے ملنے گاو¿ں آئے تھے۔ حادثے کے دن ان کا دہلی واپس جانا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande