جموں, 23 اکتوبر (ہ س)۔ ڈوڈہ سے رکن اسمبلی معراج ملک کی گرفتاری کے بعد جہاں ڈوڈہ میں مسلسل معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے وہیں آج
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکانِ اسمبلی نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک کی رہائی کے مطالبے پر خاموش احتجاج کیا۔
یہ احتجاج اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل منعقد ہوا، جس کا مقصد حکومت کی توجہ اس معاملے کی طرف مبذول کرانا تھا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکان نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر لکھا تھا ،ووٹ کا احترام کرو، آواز کا احترام کرو، معراج ملک کو رہا کرو۔
ارکانِ اسمبلی نے مختصر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے معراج ملک کی فوری رہائی ضروری ہے۔اسمبلی اجلاس میں ڈوڈہ کی نمائندگی کرنے والے معراج ملک جیل میں بند ہیں۔لوگ جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر