پٹنہ، 23 اکتوبر (ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے لوگوں کو چتر گپت پوجا اور بھیا دوج کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، چترگپت پوجا کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ علم کے دیوتا بھگوان چتر گپت کی پوجا کرنے سے لوگوں کی پڑھنے لکھنے میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ بہار کے ہر گھر میں علم اور تعلیم کی روشنی پھیلے اور سب کی کوششوں سے بہار ترقی کی بلندیوں پر پہنچے۔
بھیا دوج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا، بھائی اور بہن کے درمیان مقدس بندھن اور پیار کے تہوار بھیا دوج کے موقع پر ریاست اور ملک کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔
ہندوستھان سماچاچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan