جموں, 23 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر بی جے پی نے خزاں اجلاس کے آغاز سے قبل اپنی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں و کشمیر صدر ست شرما نے کہا کہ آج اسمبلی اجلاس کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں پارٹی کے تمام اراکینِ اسمبلی شریک ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور عوامی مفادات پر بامعنی بحث ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ ہمارے نمائندوں کو منتخب کیا ہے، اُس کا مقصد پورا کرنے کے لیے بی جے پی عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی ایجنڈے کو ترجیح دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی پالیسیوں، ایوان میں اٹھائے جانے والے عوامی مسائل اور حکومت کی کارکردگی سے متعلق لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر