صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، مسلسل تیسرے روز بھی گراوٹ
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے روز معمولی کمی درج کی گئی۔ قیمتوں میں اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,30,570 روپے سے لے کر 1,30,720 روپے فی 10 گرام کے درمیان کا
Gold prices continue to fall, slipped for 3rd consecutive day


نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے روز معمولی کمی درج کی گئی۔ قیمتوں میں اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,30,570 روپے سے لے کر 1,30,720 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج بھی 1,19,690 روپے سے لے کر 1,19,840 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,30,720 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,19,840 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,30,570 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,19,690 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,30,620 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,19,740 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,30,570 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,19,690 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,30,570 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,19,690 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,30,720 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,19,840 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,620 روپے فی 10 گرام جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,19,740 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,30,720 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,19,840 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں قدرے کمی آئی ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا1,30,570 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازار وں میں 1,19,690 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande