دہلی میں کمانڈرز کانفرنس آج سے، تین روزہ اجلاس میں بحریہ کی جنگی تیاریوں کو لیکر غور خوض ہوگا
دہلی میں کمانڈرز کانفرنس آج سے، تین روزہ اجلاس میں بحریہ کی جنگی تیاریوں کو لیکر غور خوض ہوگا نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ ’’آپریشن سندور‘‘ کے بعد ہندوستانی بحریہ کی دو سالہ کمانڈرز کانفرنس کا دوسرا اجلاس آج سے نئی دہلی میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ 24
دہلی میں کمانڈرز کانفرنس آج سے، تین روزہ اجلاس میں بحریہ کی جنگی تیاریوں کو لیکر غور خوض ہوگا


دہلی میں کمانڈرز کانفرنس آج سے، تین روزہ اجلاس میں بحریہ کی جنگی تیاریوں کو لیکر غور خوض ہوگا

نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ ’’آپریشن سندور‘‘ کے بعد ہندوستانی بحریہ کی دو سالہ کمانڈرز کانفرنس کا دوسرا اجلاس آج سے نئی دہلی میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ کانفرنس بحریہ کی جنگی تیاریوں کو لیکر نہایت اہم ہے، کیونکہ اس میں ہندوستانی فوج، فضائیہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ساتھ جنگی صلاحیتوں، باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ کارروائیوں کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

بحریہ کے کیپٹن وویک مدھوال کے مطابق، اس دوران وزیردفاع اور کابینہ سکریٹری بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔ ان کے خطابات میں وسیع تر قومی مفادات اور ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے تصور پر توجہ مرکوز ہوگی۔ یہ کانفرنس قومی قیادت اور اعلیٰ افسرشاہی کے ساتھ قریبی مکالمے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول میں کثیرجہتی چیلنجوں کے حل کے لیے بحریہ کے نقطہ نظر کو مضبوط کرے گی۔ کانفرنس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کے خطابات اور بحریہ کی سینئر قیادت کے ساتھ تفصیلی گفتگو بھی شامل ہوگی۔ اس مکالمے کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے نفاذ میں ہم آہنگی اور صلاحیت میں اضافے کے لیے وسائل کا موثر استعمال کرنا ہوگا۔

ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش تریپاٹھی کمانڈر ان چیف کے ساتھ بحر ہند کے خطے میں مجموعی سلامتی کی صورتحال سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ موجودہ منظرنامے میں مختلف آپریشنل کاموں کے لیے بحریہ کی کارروائی، تربیت اور وسائل کی دستیابی سے متعلق امور پر بھی بحث کی جائے گی۔ کمانڈرز مستقبل کی ممکنہ صورتحال کے لیے بحریہ کے روڈ میپ پر بھی گہرائی سے غور و خوض کریں گے، جس میں اہم محرکات، بہتر آپریشن لاجسٹکس اور ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔ جنگی حل اور محفوظ ماحولیاتی حالات میں مسلسل بے رکاوٹ آپریشن کے لیے خلل انگیز ٹیکنالوجیوں جیسے مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور مشین لرننگ کے جائزے کے لیے بھی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

کانفرنس میں بحریہ کی اعلیٰ قیادت مغربی اور مشرقی سمندری ساحلوں پر اپنی عملی تیاریوں کا جامع جائزہ لے گی۔ یہ کانفرنس ’’میک ان انڈیا‘‘ منصوبے کے تحت خود انحصاری اور اختراع کو فروغ دے گی۔ ساتھ ہی یہ حکومتِ ہند کے سمندری وژن (تمام شعبوں میں سلامتی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر ترقی) کے نظریے کو بھی آگے بڑھائے گی۔ ہندوستانی بحریہ کو بحرِ ہند کے اور ہند۔ بحرالکاہل خطے میں ترجیحی سلامتی شراکت دار کے طور پر فروغ دینے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande