شیئر مارکیٹ میں بلی پرتیپدا کی تعطیل، کاروبار مکمل طور پر بند
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ دیوالی کی تعطیلات کے بعد آج بلی پرتیپدا کے موقع پر بھی گھریلو شیئر مارکیٹ میں چھٹی ہے۔ اس تعطیل کی وجہ سے بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) مسلسل دوسرے روز بند ہیں اور آج کسی بھی قسم کا کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ یعنی آج شیئر مارکیٹ مکمل طور پر بند ہے۔ آج بلی پرتیپدا اور گووردھن پوجا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ہندو روایت کے مطابق آج سے کاروباری نیا سال شروع ہوتا ہے۔
دیوالی کی تعطیلات کے موقع پر کل شیئر مارکیٹ میں روایتی مہورت ٹریڈنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ پوجا دوپہر 1.45 سے 2.45 بجے تک ہوئی۔ ایک گھنٹے کے کاروبار میں بی ایس ای کا سینسیکس 0.07 فیصد اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح این ایس ای کے نفٹی نے 0.10 فیصد اضافہ کے ساتھ مہورت ٹریڈنگ مکمل کی تھی۔ شیئر مارکیٹ میں دیوالی کے دن روایتی طور پر مہورت ٹریڈنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جسے کاروباری ہندو سال کے دوران ہونے والے کاروبار کے ابتدائی اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق آج بی ایس ای میں ایکویٹی سیکمنٹ، ایکویٹی ڈیرویٹیو سیکمنٹ سمیت ایس ایل بی سیکمنٹ، کرنسی ڈیرویٹیوز سیکمنٹ، این ڈی ایس-آر ایس ٹی، ٹرائی پارٹی ریپو، کموڈیٹی ڈیرویٹیوز سیکمنٹ، اور الیکٹرانک گولڈ رسیپٹس (ای جی آر) سیکمنٹ میں ٹریڈنگ ہولیڈے ہے۔ این ایس ای میں بھی آج ایکویٹیز، ایکویٹی ڈیرویٹیوز، کموڈیٹیز ڈیرویٹیوز، کارپوریٹ بانڈز، نیو ڈیٹ سیکمنٹ، نیگو شیئیٹیڈ ٹریڈ رپورٹنگ پلیٹ فارم، میوچل فنڈز، سیکورٹی لینڈنگ اینڈ باروئنگ اسکیمز، کرنسی ڈیرویٹیوز اور انٹرسٹ ریٹ ڈیرویٹیوز کے تمام سیکمنٹس میں چھٹی رہے گی۔اس کے علاوہ، ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج میں بھی بلی پرتیپدا کے موقع پر آج چھٹی رہے گی۔
دیوالی کے بعد بلی پرتیپدا کی تعطیل کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مسلسل 2 دن کا کاروباری وقفہ ملا ہے۔ اب شیئر مارکیٹ میں کل یعنی 23 اکتوبر سے معمول کے مطابق کاروبار کا آغاز ہوگا۔ دیوالی کے اس ہفتے میں شیئر مارکیٹ میں مجموعی طور پر 4 دن کی تعطیل ہوگی، جن میں دیوالی اور بلی پرتیپدا کی چھٹیوں کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل بھی شامل ہے۔ شیئر مارکیٹ کے معمول کے کاروبار کی بات کریں تو اس ہفتے پیر کو معمول کے مطابق کاروبار ہوا تھا۔ اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو دو دن معمول کے مطابق کاروبار ہوگا۔
دیوالی اور بلی پرتیپدا کے بعد سال 2025 کے باقی دنوں میں ہفتہ اور اتوار کے علاوہ، شیئر مارکیٹ میں نومبر کی 5 تاریخ کو گرو پورب کی تعطیل ہوگی، جبکہ 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر شیئر بازار بند رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن