جلگاؤں ، 20 اکتوبر(ہ س)۔ جلگاؤں ضلع کےراور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ایک دردناک
حادثے میں کانپور کے 50 سالہ راجندر کمار نکم کی جان چلی گئی، جو ممبئی-کانپور ایکسپریس
سے گر کر ہلاک ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سفر کے دوران واش روم جانے کے لیے
اٹھے مگر توازن برقرار نہ رکھ سکے اور تیز رفتاری سے چلتی ٹرین سے نیچے جا گرے۔
حادثہ
اتنا شدید تھا کہ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واقعے کے بعد ٹرین کے مسافر اور اسٹیشن کے آس پاس موجود لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ جائے
حادثہ پر ہنگامی صورتحال کے دوران سماجی کارکن روی پاٹل اور ان کے ساتھی فوری طور
پر پہنچے، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور لاش کو اٹھا کر شمشان گھاٹ منتقل کیا۔
پولیس
ذرائع کے مطابق، متوفی کے ساتھ ان کے اہل خانہ ، نتن کمار نکم، منٹو نکم، انیکیت
نکم اور انوج نکم بھی سفر کر رہے تھے،
جنہوں نے حادثہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھا۔ پورا خاندان اس صدمے سے نڈھال
ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے