ادھم پور کے ڈوڈو کرچی گاؤں میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد سرچ آپریشن شروع
جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع اُدھمپور میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی اُس وقت شروع کی گئی جب لاٹھی-ڈوڈو کے کرچی گاؤں میں مقامی لوگوں نے چند مشتبہ افراد کو ایک مکان میں داخل ہوتے اور کچھ نقدی لے کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے میں گھیراؤ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی فوری اطلاع دیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ کئی ماہ سے ڈوڈو-بسنت گڑھ کے جنگلاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر