پی ایس اے کے تحت جیل میں بند قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔عبدالمجید وانی
پی ایس اے کے تحت جیل میں بند قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔عبدالمجید وانی جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر عبدالمجید وانی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک مکتوب میں پیلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں
Ab wani


پی ایس اے کے تحت جیل میں بند قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔عبدالمجید وانی

جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر عبدالمجید وانی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک مکتوب میں پیلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں عام شہری اس ایکٹ کے تحت جیلوں میں قید ہیں، جن میں بیشتر بے قصور یا معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افراد شامل ہیں۔

وانی نے اپنے مکتوب میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس اے کے تحت بند سیاسی اور غیرسیاسی قیدیوں کی رہائی انسانی بنیادوں پر ضروری ہے۔ ان کے مطابق، بہت سے قیدی ایسے ہیں جو کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں بلکہ قانونی پیچیدگیوں اور مالی کمزوری کے باعث سزا بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ایسے تمام قیدیوں کو عام معافی دے، تاکہ ریاست میں جمہوری عمل کی بحالی اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

عبدالمجید وانی نے زور دیا کہ یہ اقدام نہ صرف عوامی سطح پر ایک مثبت پیغام دے گا بلکہ جمہوریت اور آزادی کے تصور کو مضبوط کرے گا اور پی ایس اے کے غلط استعمال کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande