ایل جی منوج سنہا روس دورے پر روانہ ہوئے
ایل جی منوج سنہا روس دورے پر روانہ ہوئے جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا روس کے علاقے کل میکیا روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ ایک وفد کی قیادت کریں گے جو بدھ مت کے مقدس آثار کو ایک ہفتے طویل نمائش کے بعد واپس لائیں گے۔
LG


ایل جی منوج سنہا روس دورے پر روانہ ہوئے

جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا روس کے علاقے کل میکیا روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ ایک وفد کی قیادت کریں گے جو بدھ مت کے مقدس آثار کو ایک ہفتے طویل نمائش کے بعد واپس لائیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ کل میکیا، روس کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، جہاں میں وفد کی قیادت کرتے ہوئے بدھ مت کے مقدس آثار کو ایک ہفتے طویل نمائش کے بعد واپس لاؤں گا۔ اس مقدس موقع کے لیے میں وزیراعظم نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

یہ نمائش وزارتِ ثقافت، انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، نیشنل میوزیم اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ مقدس آثار گیڈن شیڈوپ چویکورلِنگ مٹھ میں رکھے جائیں گے، جو الِستا شہر میں واقع بدھ مت کا مرکزی مٹھ ہے اور اسے گولڈن ابوڈ آف شکیمونی بدھا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande