بہار اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کے پرچہ نامزدگی کا آج آخری دن
بہار اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کے پرچہ نامزدگی کا آج آخری دنپٹنہ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ نامزدگی کا عمل 10 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔ پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کی
بہار اسمبلی انتخابات:پہلے مرحلے کے پرچہ نامزدگی کا آج آخری دن


بہار اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کے پرچہ نامزدگی کا آج آخری دنپٹنہ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ نامزدگی کا عمل 10 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔ پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 اکتوبر کو ہوگی اور امیدوار 20 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اس مرحلے میں ووٹنگ 6 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاست کی 243 میں سے 121 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ حالانکہ گزشتہ دو دنوں میں زیادہ تر پرچہ نامزدگی موصول ہوئے۔آج پرچہ نامزدگی کے عمل کا آخری دن ہے اور توقع ہے کہ تمام امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگیوں کا عمل بھی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں 122 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ جس کے لیے نامزدگی کا عمل 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande