پانڈھرنا، 16 اکتوبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے پانڈھرنا ضلع میں بڑچیچولی چوکی علاقے کے تحت ہیورا فورلین ہائی وے پر بدھ کی رات ایک تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے جا رہی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ اس سے ٹرالی ٹریکٹر پر الٹ گئی۔ اس حادثے میں ٹرالی کے نیچے دبنے سے مہاراشٹر کے تین کسانوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق مہاراشٹر کے کھرساپار گاوں ساکن وویک کبڑے بدھ کی دوپہر کو اپنا ٹریکٹر ٹھیک کروانے کے لیے پانڈھرنا آئے تھے۔ ان کے ساتھ گاوں کے دو اور کسان بھی تھے۔ ٹریکٹر ٹھیک کروانے کے بعد رات میں تینوں واپس اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے، تبھی ہیورا ہائی وے کے موڑ پر حادثہ ہو گیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک کی ٹکر سے ٹرالی اچھل کر ٹریکٹر پر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ٹرالی کے نیچے دبنے سے تینوں کسانوں کی موت ہو گئی۔
بڑچیچولی پولیس چوکی انچارج وکرم بگھیل نے بتایا کہ تینوں کسان مہاراشٹر کے کھرساپار گاوں کے رہنے والے تھے۔ ان کی پہچان وویک کبڑے (40)، سندیپ پٹے (36) اور اشوک کالے (60) کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹریکٹر مالک وویک کبڑے اپنا ٹریکٹر ٹھیک کروانے کے لیے پانڈھرنا آئے تھے، جبکہ ان کے ساتھ سندیپ موٹر پمپ لینے اور اشوک پائپ لینے آئے تھے۔ واپس لوٹتے وقت تینوں حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے میں ٹریکٹر اور ٹرالی بری طرح سے چکنا چور ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن