تل ابیب ،16اکتوبر (ہ س )۔
اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکہ کو بتایا ہے کہ حماس کے پاس مزید یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔
امریکی میڈیا نے 2 اسرائیلی اور ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا مو¿قف ہے کہ حماس کی جانب سے لاشوں کی بازیابی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔
امریکی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لاشوں کی بازیابی کے بغیر غزہ معاہدہ اگلے مرحلے میں نہیں جاسکتا۔دوسری جانب حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ ان اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جنھیں تلاش کرسکتے تھے۔ باقی مغویوں کی لاشیں تلاش کرنے کےلیے خصوصی آلات کی ضرورت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ