رانچی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں 15 اکتوبر سے جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ریاست کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو اعلان کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں 15 اور 16 اکتوبر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کوصبح سے موسم صاف رہا اور اچھی دھوپ کھلی رہی، لیکن دوپہر بعد مطلع ابر آلود ہو گیا اور درمیانی رفتار سے ہوا چلی، جس سے ماحول میں خنکی محسوس ہوئی۔
رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ گزشتہ تین چار دنوں میں رانچی میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2 ڈگری کی کمی آئی ہے۔ 9 اکتوبر کو رانچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس تھا، جب کہ پیر کو رانچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پاکوڑ میں 34.5 ڈگری سیلسیس اور سب سے کم درجہ حرارت لاتیہار میں 16.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.4 ڈگری سیلسیس، جمشید پور میں 33.5 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں 29.8 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں 31.1 ڈگری سیلسیس اور چائباسا میں 34.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد