نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے پیر کو نئی دہلی میں بنیادی ڈھانچے، توانائی اور شہری شعبوں کے ماہرین کے ساتھ بجٹ سے پہلے کی نویں مشاورتی میٹنگ کی۔ سیتا رمن کی صدارت میں منعقدہ یہ میٹنگ مرکزی بجٹ 26-2025 کی تیاری کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔
پری بجٹ مشاورتی اجلاس کا بنیادی مقصد آئندہ مرکزی بجٹ کے حوالے سے ٹریڈ یونینوں کے نقطہ نظر کو سمجھنا تھا۔ انفراسٹرکچر، توانائی اور شہری شعبوں کے ماہرین کے ساتھ بات چیت حکومت کی بجٹ سے پہلے کی سالانہ روایت کا حصہ ہے، جس کا مقصد پالیسیوں کی تشکیل اور وسائل کو مؤثر طریقے سے مختص کرنے کے لیے متنوع شعبوں سے معلومات اکٹھا کرنا ہے۔
میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری کے ساتھ سینئر حکام بشمول فنانس سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور اور محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے سکریٹری، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اس کے علاوہ حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2025 کو پارلیمنٹ میں مالی سال 26-2025 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ توقع ہے کہ اس بجٹ سے اہم اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی کو فروغ ملے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد