04 جنوری تاریخ کے آئینے میں: لوئس بریل نے نابینا افراد کو تعلیم کی روشنی دی 
04 جنوری کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے میدان میں شاندار کارنامے انجام دے کر تاریخ کے اوراق میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط ایجاد کرنے والے لوئس بریل
04 جنوری تاریخ کے آئینے میں: لوئس بریل نے نابینا افراد کو تعلیم کی روشنی دی


04 جنوری کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے میدان میں شاندار کارنامے انجام دے کر تاریخ کے اوراق میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط ایجاد کرنے والے لوئس بریل اور عظیم ریاضی داں اور طبیعیات داں سر آئزک نیوٹن ایسے ہی دو نام ہیں۔ 04 جنوری ان دونوں کی پیدائش سے متعلق ہے۔ 4 جنوری 1809 کو عظیم فرانسیسی ماہر تعلیم لوئس بریل پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایک ایسا رسم الخط ایجاد کیا جو نابینا افراد کو تعلیم فراہم کرنے کا ذریعہ بن گیا۔ اس کا نام بریل رسم الخط رکھا گیا۔ تاریخ میں 04 جنوری 1643 کو عظیم انگریز سائنسداں سر آئزک نیوٹن کی تاریخ پیدائش کے طور پر بھی درج کیا گیا ہے۔ نیوٹن، عظیم ریاضی داں، طبیعیات داں اور ماہر فلکیات جس نے قوّت ثقل کے قانون اور تحریک کے نظریے کو پیش کیا، کو جدید طبیعیات کے فادر کا درجہ دیا جاتا ہے۔

اہم واقعات

1604: شہزادہ سلیم کی بغاوت ناکام ہونے کے بعد اسے شہنشاہ اکبر کے سامنے پیش کیا گیا۔

1906: پرنس آف ویلز (جو بعد میں کنگ جارج پنجم بنے) نے کلکتہ (کولکتہ) میں وکٹوریہ میموریل ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔

1948: جنوب مشرقی ایشیائی ملک برما (میانمار) نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

1958: نیوزی لینڈ کے سر ایڈمنڈ ہلیری نے قطب جنوبی پر قدم رکھا۔

1964: وارانسی لوکوموٹیو ورکس میں پہلا ڈیزل لوکوموٹو مکمل ہوا۔

1966: ہندوستان کے اس وقت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری اور پاکستان کے اس وقت کے جنرل ایوب خان کے درمیان ہندوستان پاکستان کانفرنس کا آغاز۔

1972: نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف کرمینالوجی اینڈ فارنزک سائنس کا افتتاح۔

1990: پاکستان میں دو ٹرینوں کے تصادم میں تقریباً 307 افراد ہلاک ہوئے۔

1998: بنگلہ دیش نے الفا کے جنرل سکریٹری انوپ چیتیا کو ہندوستان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

1999: مریخ پر بھاپ کا تجزیہ کرنے کے لیے امریکی خلائی جہاز 'مارس پوزر لینڈر پروب' کی روانگی۔

2002: اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر ہندوستان پہنچے۔

2004: اس وقت کے ہندوستان کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم جمالی کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت۔

2008: امریکہ نے سری لنکا کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔

2010: اسٹاک ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے حکم پر، اسٹاک مارکیٹ کے کھلنے کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر صبح 9 بجے کر دیا گیا۔

2010: دبئی، متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔

2020: بھارتی آل راو¿نڈر عرفان پٹھان کی تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ۔

پیدائش

1887: ہندی اور اوڈیہ کے مشہور ادیب لوچن پرساد پانڈے۔

1892: ماہر اقتصادیات جے سی کمارپا۔

1925: مشہور و معروف گیت نگار گوپال داس نیرج۔

1925: اداکار پردیپ کمار۔

1931: اداکارہ نروپا رائے۔

1993: بھارتی خاتون شوٹر اپوروی چندیلا۔

انتقال

1905: ایودھیا پرساد کھتری، کھڑی بولی کے مشہور شاعر۔

1967: گاندھی جی کے پیروکار اور مشہور صحافی رام چندر کرشن پربھو۔

1983: جھبر مل شرما، راجستھان کے ادیب اور مورخ۔

1994: موسیقار راہل دیو برمن۔

2022: مراٹھی سماجی کارکن سندھوتائی سپکل۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande