منی پور میں کالعدم تنظیم کے دو سرگرم ارکان گرفتار
امپھال، 24 جنوری (ہ س)۔ منی پور کے تھوبل ضلع کے کھونگ جوم تھانے کے علاقے یوننگ کھونگ میں سیکورٹی دستوں نے کالعدم تنظیم کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے دو سرگرم ارکان کو جبراً وصولی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت تھوکچوم لکشمی کانتا سنگھ عر
Two active members of banned organization arrested in Manipur


امپھال، 24 جنوری (ہ س)۔ منی پور کے تھوبل ضلع کے کھونگ جوم تھانے کے علاقے یوننگ کھونگ میں سیکورٹی دستوں نے کالعدم تنظیم کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے دو سرگرم ارکان کو جبراً وصولی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت تھوکچوم لکشمی کانتا سنگھ عرف ہاپو (28) اور دنیش تھوکچوم عرف ڈان (23) کے طور پر کی گئی ہے۔

جمعہ کو محکمہ پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق گرفتار افراد سے دو نائن ایم ایم پستول اور میگزین، پانچ نائن ایم ایم لائیو راو¿نڈ، تین موبائل فون، دس ہزار روپے نقد اور ایک چار پہیہ گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande