نئی دہلی، 22 جنوری (ہ س)۔ صدر دروپدی مرمو نے دو ہائی کورٹ کے لیے چھ ججوں کا تقرر کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں چار ججوں اور آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں دو ججوں کا تقرر کیا ہے۔ یہ تمام جوڈیشل افسران ہیں۔
صدر جمہوریہ نے جسٹس رینوکا یارا، نرسمہا راؤ نندی کونڈا، تروملا دیوی اور مدھوسودن راؤ بی آر کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر مقرر کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے جسٹس اودھنم ہری ایچ ایس اور وائی ایل راؤ کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں جج مقرر کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد