نئی دہلی، 22 جنوری (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئی دہلی کے امیدوار پرویش ورما نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ انہوں نے کجریوال پر پنجابیوں کے بارے میں اپنے بیان کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
پنجابیوں سے متعلق بیان پر پرویش ورما کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کے لیے ان کے خاندان کے کام کے بارے میں کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان سے ہماری شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔
پرویش ورما نے انتخابی مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ نئی دہلی کے علاقے میں پنجاب سے بڑی تعداد میں لوگ دہلی آ رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ