انسانی حقوق کمیشن نےکولکاتا واقعہ پر ڈی جی پی اور چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی
کولکاتا، 13 اگست (ہ س)۔ قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے گورنمنٹ آر جی کار میڈیکل کالج کولکاتا میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر کی پراسرار حالات میں موت کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری ا
ھقوق


کولکاتا، 13 اگست (ہ س)۔ قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے گورنمنٹ آر جی کار میڈیکل کالج کولکاتا میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر کی پراسرار حالات میں موت کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اس معاملے میں دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

این ایچ آر سی کے ترجمان جمینی سریواستو نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں تحقیقات کی موجودہ صورتحال، مجرموں کے خلاف کی گئی کارروائی اور متوفی کے خاندان کو دی گئی معاوضہ کی رقم کا بھی ذکر ہونا چاہیئے۔ اس کے ساتھ کمیشن نے یہ بھی پوچھا ہے کہ انتظامیہ نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں یا اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے مزید کیا اقدامات کرنے کی تجویز ہے۔

پولیس نے اس واقعہ میں سنجے رائے کو گرفتار کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں ایک سے زیادہ افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔ کئی بااثر لوگوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مستعفی ہونے والے آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل سندیپ گھوش کے خلاف پورے معاملے کو دبانے اور ان کے غیر حساس رویئےکے خلاف غصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande