جی ایس ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ 9 ستمبر کو، شرحوں کو معقول بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ جی ایس ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں 9 ستمبر 2024 کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگی۔ اس میٹنگ میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں کو درست کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کون
جی ایس ٹی


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ جی ایس ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں 9 ستمبر 2024 کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگی۔ اس میٹنگ میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں کو درست کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کونسل کا پچھلا اجلاس 23 جون 2024 کو ہوا تھا۔ جی ایس ٹی کونسل نے 'ایکس' پوسٹ پر جاری ایک سرکاری بیان میں کہا کہ 'جی ایس ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ 9 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں ہوگی۔ اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کریں گی۔ اس میٹنگ میں نرخوں کو معقول بنانے اور ٹیکس کے سلیب کو کم کرنے کے علاوہ جی ایس ٹی کے تحت ریورس چارج کو ہٹانے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

اس سے پہلے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ 23 جون 2024 کو دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں سیتا رمن نے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کونسل کی اگلی میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری کی قیادت میں شرحوں کو معقول بنانے پر بنائے گئے وزراء کے گروپ (جی او ایم) کے کام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ کمیٹی کے زیر غور پہلوؤں اور زیر التوا کام کے بارے میں کمیٹی کے ذریعہ 'کور' کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande