نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ ایس ای بی آئی کی چیئرپرسن مادھوی پوری بوچ کے خلاف مفادات کے تصادم سے متعلق ہنڈنبرگ ریسرچ کے تازہ الزامات کے بعد سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف زیر التوا تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے ایس ای بی آئی کو ہدایات جاری کی جائیں۔
یہ عرضی وشال تیواری نے دائر کی ہے۔ وشال تیواری نے 2023 میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ہنڈنبرگ کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 3 جنوری کو سپریم کورٹ نے اڈانی-ہنڈنبرگ کیس کی ایس آئی ٹی یا سی بی آئی سے جانچ کی مانگ کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ ایس ای بی آئی کی تحقیقات پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ عدالت ریگولیٹری باڈی ایس ای بی آئی کے کام کاج میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ عدالت نے ایس ای بی آئی کو تین ماہ کے اندر باقی دو معاملات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وشال تیواری نے جون میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایس ای بی آئی کو 3 جنوری کے حکم کے مطابق اس معاملے کی جانچ وقت کی حد کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ہنڈنبرگ کے نئے الزامات کے بعد اب وشال تیواری نے نئی عرضی دائر کی ہے۔
ہندوستان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی