تاریخ کے آئینے میں 12 اگست: ہندوستانی خلائی پروگرام کے بانی کی پیدائش
اگر آج ہندوستان کا شمار خلائی میدان میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں ہوتا ہے تو اس کا سہرا ڈاکٹر وکرم امبالال سارا بھائی کو جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو خلا کی بلندیوں پر لے جانے کا خواب دیکھا۔ ڈاکٹر وکرم سارا بھائی 12 اگست 1919 کو گجرات میں پیدا ہو
خلائی


اگر آج ہندوستان کا شمار خلائی میدان میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں ہوتا ہے تو اس کا سہرا ڈاکٹر وکرم امبالال سارا بھائی کو جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو خلا کی بلندیوں پر لے جانے کا خواب دیکھا۔

ڈاکٹر وکرم سارا بھائی 12 اگست 1919 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ انہیں کائناتی شعاعوں اور خلا پر اپنی تحقیق کے لیے جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سارا بھائی اٹامک انرجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین تھے۔ 1966 میں ہوائی جہاز کے حادثے میں ڈاکٹر ہومی جے۔ بھابھا کی موت کے بعد وکرم سارا بھائی نے جوہری توانائی کے محکمے کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ وہ اسرو کے چیئرمین بھی تھے۔ انہوں نے جوہری آلات کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حق میں دلیل دی۔ ان کا انتقال 30 دسمبر 1971 کو صرف 52 سال کی عمر میں ہوا۔ ان کی موت کیرالہ کے ایک سرکاری ہوٹل میں نیند کی حالت میں ہوئی۔

دیگر اہم واقعات:

1765- الہ آباد معاہدے کے تحت ہندوستان میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی مداخلت کا آغاز

1833۔ امریکہ کے شکاگو شہر کا قیام

1908- ہینری فورڈ کی کار کمپنی نے پہلی کار کا ماڈل بنایا

1914۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران برطانیہ نےآسٹریا-ہنگری پر جنگ کا اعلان کیا

1920۔ پولینڈ اور روس کے درمیان وارسا کی لڑائی شروع ہوئی

1931 - ہندوستانی تاریخ دان عرفان حبیب کی یوم پیدائش

1960- ناسا نے اپنا پہلا کامیاب مواصلاتی سیٹلائٹ Echo-A متعارف کرایا

1981۔ آئی بی ایم نے اپنا پہلا پرسنل کمپیوٹرپیش کیا جس کی قیمت 16 ہزار ڈالر رکھی گئی

1992 - شمالی امریکہ کی اقوام - اقوام متحدہ۔ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ (این اے ایف ٹی اے) مکمل ہوا

2004 - فرانس کے مشہور اسٹرائیکر زین الدین زیدان نے کھیل کو الوداع کہا

2006 میں خلائی جہاز Ariane-5 کو کامیابی سے لانچ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande