نئی دہلی، یکم اگست (ہ س) ۔
سری لنکا کے مزید دو تیز گیند باز متھیشا پتھیرانا اور دلشان مدوشنکا بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ پتھیرانا کو کندھے کی چوٹ لگی تھی اور مدوشنکا کو ہیمسٹرنگ کی چوٹ لگی تھی۔
سری لنکائی ٹیم پہلے ہی دشمنتھا چمیرا کے بغیر ہے، جو بیماری کی وجہ سے باہر ہیں، اور نووان تھشارا، جن کے انگوٹھے میں فریکچر ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
کرک انفو کے مطابق اس وقت سری لنکا نے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد شیراز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے دوپہر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دوسرے غیر کیپڈ رائٹ آرم فاسٹ باو¿لر ایشان ملنگا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین کھلاڑیوں بلے باز کوسل پریرا، فاسٹ بولر پرمود مدوشن اور اسپنر جیفری وینڈرسے کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
ٹیم کے منیجر مہندا ہالنگوڈا نے کہا، متھیشا کو کندھے کی انجری ہے اور چونکہ یہ وہی مسئلہ ہے جس کا انہیں گزشتہ سال ورلڈ کپ کے دوران سامنا کرنا پڑا تھا، اس لیے انہوں نے یہ خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پتھیرانا پالے کیلے میں تیسرے T20 میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے اور اس میچ میں ایک گیند بھی کرنے سے پہلے ہی میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ہالنگوڈا نے کہا کہ اس دوران مدوشنکا کو ٹریننگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں صرف ایک میچ کھیلا۔ سری لنکا تمام فارمیٹس میں بھارت کے خلاف اپنے آخری 10 میچ ہار چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ