پیرس، یکم اگست (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو پیرس 2024 اولمپکس میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعرات کو پول بی کے میچ میں دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی۔
ہندوستانی ٹیم نے میچ کے 18ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب ابھیشیک نے آرتھر ڈی سلوور کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور گول کر دیا۔ تاہم 33ویں منٹ میں تھیباٹ اسٹاک بروکس نے گول کر کے بیلجیئم کو 1-1 سے برابر کر دیا۔
اس گول کے گیارہ منٹ بعد جان جان ڈوہمن نے پنالٹی کارنر کو گول کر کے بیلجیئم کو 2-1 کی برتری دلائی اور آخر میں یہ سکور فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ہندوستان گروپ بی میں چار میچوں کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بیلجیئم چار جیت کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔
ہرمن پریت سنگھ کی زیرقیادت ٹیم نے اپنی مہم کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی، اس سے قبل ارجنٹائن کے ہاتھوں 1-1 سے ڈرا ہوا۔ اپنے پچھلے میچ میں مین ان بلیو نے آئرلینڈ کو 0-2 سے شکست دی تھی۔
ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے اور جمعہ کو پول بی کے اپنے فائنل میچ میں 4:45 بجے اآئی ایس ٹی پر آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔
ہندوستان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی