بھارت کے پسندیدہ تفریحی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے 7 نومبر کواوریجنل سیریز ’سٹاڈیل:ہنی بنی‘ کے پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔ پرائم ویڈیو نے اپنی اوریجنل سیریز کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے ایک دلچسپ ٹیزر جاری کیا ہے۔ یہ تقریب ممبئی میں ٹیلنٹ اور ڈائریکٹرز کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ ورون دھون اور سامنتھا اسٹارر’سٹاڈیل:ہنی بنی ‘ سٹاڈہل کی دنیا کی ایک انڈین سیریز ہے ، جس کی ہدایت کاری راج اور ڈی کے نے کی ہے اور اسے ڈی 2آر فلمز، امیزن اسٹوڈیو اور روسو بردرس نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس سیریز میں ورون دھون اور سامنتھا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس میں کے کے مینن اور سمرن، ثاقب سلیم، سکندر کھیر، سوہم مجومدار، شیوانکت پریہار اور کاشوی مجومدار بھی نظر آئیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد