حیدرآباد کے گنڈی پیٹ منڈل میں سرکاری اراضیات پرغیر مجاز تعمیرات کاانہدام
گنڈی پیٹ منڈل میں سرکاری اراضیات پر غیر مجاز تعمیرات منہدم


حیدرآباد، 09 جولائی(ہ س)۔

: تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے،ریونیوحکام نے آج صبح گنڈی پیٹ منڈل میں سرکاری اراضیات پر غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پریہ قبضے کئے گئے تھے۔حکام نے حمایت ساگرسروے نمبر37 میں1000 گزکی عمارتوں کومنہدم کردیا۔ ساتھ ہی قسمت پور سروے نمبر 132 میں غیر قانونی تعمیرات کو جے سی بی کی مدد سے منہدم کردیاگیا۔ گنڈی پیٹ تحصیلدارنےغیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohd. Abdul Khaliq / Mohammad Khan


 rajesh pande