31 جولائی ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اس تاریخ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ درحقیقت جنوبی افریقہ سے واپس آنے کے بعد مہاتما گاندھی نے گجرات کے احمد آباد میں سابرمتی ندی کے کنارے اپنا آشرم بنایا اور یہاں زندگی میں کچھ نئے تجربات کئے۔ آج اسے ملک اور دنیا میں سابرمتی آشرم کہا جاتا ہے۔ اس آشرم سے مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی کی جدوجہد کے تانے بانے کو بُننا شروع کیا۔ برطانوی راج کے خلاف کئی عوامی تحریکوں کی قیادت کی اور سابرمتی آشرم ستیہ گرہ اور ڈانڈی مارچ جیسی تحریکوں کا مشاہدہ کیا۔ گاندھی جی نے 31 جولائی 1933 کو سابرمتی آشرم چھوڑ دیا۔ آج ان کی یادیں اس آشرم میں محفوظ ہیں۔
اہم واقعات
1658: اورنگ زیب نے خود کو مغل بادشاہ قرار دیا۔
1865: دنیا کی پہلی مختصر ریلوے لائن آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں کلیولینڈ-گرینڈچسٹر شہر میں شروع ہوئی۔
1880: عالمی مشہور کہانی کار اور ناول نگار منشی پریم چند کی پیدائش۔
1912: ریٹائرڈ برطانوی افسراے او ہیوم کی وفات
1924: مدراس پریذیڈنسی کلب نے ریڈیو براڈکاسٹنگ کے لیے پہل کی۔
1933: بابائے قوم مہاتما گاندھی نے سابرمتی آشرم چھوڑ دیا۔
1940: انقلابی ادھم سنگھ کی شہادت۔
1947: مشہور فلمی اداکارہ ممتازکی پیدائش۔
1980: ہندوستانی گلوکار محمد رفیع کی وفات
1982: سوویت یونین نے ایٹمی تجربہ کیا۔
2006: فیڈل کاسترو نے اقتدار اپنے بھائی کو سونپ دیا۔
اہم دن
- شہید ادھم سنگھ کی برسی
- کہانی کار منشی پریم چند کا یوم پیدائش
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد