غزہ جنگ بندی مذاکرات:امریکی سی آئی چیف کی مصری اور قطری حکام سے روم میں ملاقات
روم،27جولائی(ہ س)۔ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز ایک بار پھر مصری اور قطری حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے امور سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے چیف ک
CIA


روم،27جولائی(ہ س)۔

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز ایک بار پھر مصری اور قطری حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے امور سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے چیف کی مصری ہم منصب کے علاوہ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ اتوار کو روز کی ملاقات طے کی ہے۔ جہاں جنگ بندی مذاکرات کے سٹیٹس اور امکانات ومشکلات پر بات چیت ہو گی۔

ان ملاقاتوں کا حاصل کیا ہو گا، کیا ایک بار پھر مذاکراتی بیٹھک اور پھر ایک اور بیٹھک اور اس دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کی اندھا دھند ہلاکتیں ہو تی رہیں۔ اس بارے میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ 'سی آئی اے 'سے اگلی طے کردہ ملاقات کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو تبصرے سے انکار کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande