اسٹاک مارکیٹ لگاتار 5ویں دن سرخ رنگ پر بند، سینسیکس اور نفٹی نچلی سطح سے بحال
مارکیٹ کی کمزوری کے باوجود، سرمایہ کاروں کو 80 ہزار کروڑ روپے کا منافع نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی آج مسلسل پانچویں کاروباری دن نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی کمی کے ساتھ
Stock market


مارکیٹ کی کمزوری کے باوجود، سرمایہ کاروں کو 80 ہزار کروڑ روپے کا منافع

نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی آج مسلسل پانچویں کاروباری دن نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی کمی کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ فروخت کے پریشر میں قدرے اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے میں خریداروں نے خریداری کی کوششیں کیں۔ اس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے نچلی سطح سے بحالی شروع کردی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.14 فیصد اور نفٹی 0.03 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا، آج کے ٹریڈنگ کے دوران، تیل اور گیس، کیپٹل گڈس، آٹوموبائل، پاور اور توانائی کے شعبوں میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح صحت کی دیکھ بھال اور میڈیا انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب دھات، ایف ایم سی جی، ٹیلی کام، رئیلٹی اور بینکنگ سیکٹر کے حصص میں فروخت کا دباو¿ رہا۔ وسیع بازار میں آج عام فروخت کا دباو¿ رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.22 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ختم کیا، تاہم ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار مجموعی طور پر منافع میں رہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 450.27 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی، جب کہ گزشتہ کاروباری دن یعنی بدھ کو ان کا بازار سرمایہ 449.47 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سے، سرمایہ کاروں نے آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا۔ جن میں سے 2,118 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 1,795 حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 110 حصص بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,351 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,138 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں بند ہوئے اور 1,213 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande