بیوی کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا، پھر زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی
پلامو، 25 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقے کے ببھنڈی پنچایت کے دھوتر گاوں میں ایک مرد اور ایک عورت کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ خاتون کے چہرے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیاتھا، وہیں نوجوان کی لاش گھر سے کچھ دور مشرقی سمت میں اہرا کے قری
Killed his wife with sharp weapon, then committed suicide


پلامو، 25 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقے کے ببھنڈی پنچایت کے دھوتر گاوں میں ایک مرد اور ایک عورت کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ خاتون کے چہرے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیاتھا، وہیں نوجوان کی لاش گھر سے کچھ دور مشرقی سمت میں اہرا کے قریب سے ملی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ پپرا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو تحویل میں لے لیا۔

پوسٹ مارٹم کے لیے حسین آباد سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا گیا۔ متوفی مرد اور عورت میاں بیوی تھے۔ ان کی شناخت اپیندر رام (36) اور سویتا دیوی (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ بدھ کی رات بھی دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس کے بعد جمعرات کی صبح دونوں کی لاشیں گھر کے باہر مختلف سمتوں سے ملی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اوپیندر نے اپنی بیوی کو تیز دھار ہتھیار سے چہرے پر مار کر قتل کر دیا اور پھر زہریلی چیز کھا کر وہ گھر سے کچھ دور مشرقی سمت میں واقع اہرا کے قریب نازک حالت میں ملا ۔ جمعرات کی صبح صبح کی سیر پر نکلے لوگوں نے کراہنے کی آواز سنی۔ جب قریب گئے، تو دیکھا کہ اوپیندر نازک حالت میں پڑا تھا۔ اسے اٹھا کر گاوں کے مندر کے قریب لایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

اپیندر کے چھوٹے بیٹے رتوراج (11) نے بتایا کہ بدھ کی رات ماں اور باپ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ رات کو کھانا کھا کر سو گیا۔ یہاں اس بات کا امکان ہے کہ سویتا دیوی رات دیر گئے گھر سے باہر آئی ہوگی۔ اسی دوران اپیندر نے اسے تیز دھار ہتھیار سے مار ڈالا۔ اس کی لاش گھر کے جنوب میں ایک قلعہ بند علاقے میں پھینکی گئی ملی۔

پپرا تھانہ انچارج بمل کمار نے بتایا کہ گاوں والوں سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑوں کی اطلاع ملی ہے۔ بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے جب کہ شوہر نے کوئی زہریلی چیز کھا لی جس سے اس کی موت ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande