تاریخ کے آئینے  میں 11 جولائی: ممبئی میں بم دھماکوں سے ملک لرز گیا
آج کا دن تاریخ کے آئینے میں
This day in History


11 جولائی کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ نے بھارت کے صنعتی دارالحکومت ممبئی کو گہرے زخم دئے ہیں۔ 11 جولائی 2006 کو دہشت گردوں نے ممبئی کی کچھ لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے کئے تھے۔ ان دھماکوں میں 187 افراد ہلاک اور 700 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ان بم دھماکوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اہم واقعات

1889: سووا بازار کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بنی۔

1899: راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ سی ایس وینکٹاچاری کی پیدائش۔

1902: سردار بلدیو سنگھ، ہندوستان کے پہلے وزیر دفاع کی پیدائش۔

1921: منگولیا نے چین سے آزادی حاصل کی۔

1948: یروشلم پر پہلا فضائی حملہ۔

1957: آغا خان سوم، اسماعیلی مذہب کے 48ویں امام کا انتقال۔

1989: عالمی یوم آبادی منانے کا آغاز۔

2003: دوستی بس نے لاہور میں چلنا شروع کیا اور دہلی سے صدائے سرحد بس شروع کی گئی۔

2003: مشہور و معروف مصنف بھیشم ساہنی کا انتقال۔

2007: مشہور مصور ایم ایف حسین نے نیویارک میں آرٹ کی نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

2008: ایپل نے آئی فون 3 جی لانچ کیا۔

اہم دن

- آبادی کا عالمی دن۔

ہندوستان سماچار / Abdul Wahid


 rajesh pande