کنال گھوش نے بی جے پی امیدوار کلیان چوبے پر رشوت دینے کا الزام عائد کیا
کولکاتا، 10 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں پر بدھ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے درمیان مانیکتلہ اسمبلی سے بی جے پی امیدوار کلیان چوبے کا ایک آڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں وہ ترنمول لیڈر کنال گھوش کو بی جے پی میں شامل ہونے اور بڑا عہدہ دینے
Kunal Ghosh accused BJP candidate Kalyan of bribe


کولکاتا، 10 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں پر بدھ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے درمیان مانیکتلہ اسمبلی سے بی جے پی امیدوار کلیان چوبے کا ایک آڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں وہ ترنمول لیڈر کنال گھوش کو بی جے پی میں شامل ہونے اور بڑا عہدہ دینے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب سے پہلے ترنمول کانگریس لیڈر کنال گھوش نے خود بی جے پی امیدوار کلیان چوبے کا یہ آڈیو وائرل کیا ہے۔

کنال نے دعویٰ کیا کہ کلیان نے انہیں فون کیا اور ترنمول کانگریس کے خلاف ہتک عزت میں مدد کے بدلے ایک بڑے عہدے کی پیشکش کی۔ کنال نے اس دعوے کی حمایت میں ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی جاری کی ہے۔

کنال گھوش کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کو رات 11:30 بجے کلیان چوبے نے انہیں فون کیا اور کہا کہ اگر وہ ان کی مدد کریں گے تو انہیں ریاستی یا قومی سطح پرکھیلوں کی دنیا میں بڑا مقام دیا جائے گا۔ کنال نے اس گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ کو بھی پبلک کیا، جس میں مبینہ طور پر کلیان کی آواز ہے۔ کنال نے الزام لگایا کہ بی جے پی امیدوار انتخابات میں ترنمول کانگریس کی مہم کو کمزور کرنے کے لیے یہ تجویز دے رہے ہیں۔

کلیان چوبے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کنال گھوش کو رشوت کی پیشکش نہیں کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کنال کو فون کیا تھا، لیکن گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ کلیان کا دعویٰ ہے کہ بطور امیدوار انہوں نے سب سے مدد مانگی تھی اور کنال نے خود ان سے پہلے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ مکمل نہیں ہے جزوی طور پر پیش کی گئی ہے۔

کنال گھوش نے کلیان چوبے کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے صرف جزوی آڈیو شیئر کیا ہے۔ اگر اسے مکمل طور پر شیئر کرنے کو کہا جائے تو میں وہ بھی کروں گا جس میں کلیان کو آخر میں معذرت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ضمنی انتخابات سے عین قبل ہوئی ہے، جس نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ بدھ کو ریاست کی چار اسمبلی سیٹوں مانیکتلہ، بگڈا، راناگھاٹ ساوتھ اور رائے گنج میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے مانیکتلہ سیٹ پر انتخابی مہم کی ذمہ داری کنال گھوش کو سونپی ہے۔ کلیان چوبے اس سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ کنال کا کہنا ہے کہ کلیان نے ترنمول کانگریس کی انتخابی مہم کی ذمہ داری کے باوجود انہیں فون کیا، جس سے ان کی گھبراہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ کلیان سمجھ گئے ہیں کہ وہ ہار ر ہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Shahzad


 rajesh pande