خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
Crude oil at $ 85 per barrel, petrol-diesel prices stable


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت ایک ڈالر گر کر 85 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم، عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے دن شروعاتی کاروبار میں برینٹ کروڈ 0.12 ڈالر یعنی 0.14 فیصد کی کمی کے ساتھ 84.54 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.05 ڈالر یعنی 0.06 فیصد کمی کے ساتھ 81.36 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 103.44 روپے جبکہ ڈیزل 89.97 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Shahzad


 rajesh pande