شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں گراوٹ، سینسیکس 207 پوائنٹس پھسلا
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں گراوٹ، سینسیکس 207 پوائنٹس پھسلا نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ شیئر بازار ہفتہ کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان پر کھلا۔ مارکیٹ کا اہم حساس انڈیکس سینسیکس ابتدائی تجارت میں 207.47 پوائنٹس پھسل کر 80,
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں گراوٹ،  سینسیکس 207 پوائنٹس گرا


شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں گراوٹ، سینسیکس 207 پوائنٹس پھسلا

نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ شیئر بازار ہفتہ کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان پر کھلا۔ مارکیٹ کا اہم حساس انڈیکس سینسیکس ابتدائی تجارت میں 207.47 پوائنٹس پھسل کر 80,144 پوائنٹس پر آگیا اور نفٹی 49.6 پوائنٹس پھسل کر 24,383 پوائنٹس پر آگیا۔

فی الحال مارکیٹ کے دونوں اہم انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 206.95 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کی کمی کے ساتھ 80,144.69 پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 61.75 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,371.45 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

وہیں شیئر مارکیٹ میں گراوٹ اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان روپیہ ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے 83.49 پر مستحکم رہا۔ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ نے امریکی ڈالر کے مقابلے 83.49 کی سطح پر فلیٹ شروعات کی۔ اس کے بعد یہ 83.49 سے 83.50 فی ڈالر کے درمیان محدود رینج میں کاروبار رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ختم

ہندوستان سماچار / Anzar Hassan / Mohammad Shahzad


 rajesh pande