کاونٹنگ سینٹر میں موبائل فون کے استعمال پر نیا موڑ
ممبئی ، 16 جون (ہ س)۔ نو منتخب ایم پی رویندر وائیکر کے بہنوئی کے کاؤنٹنگ سینٹر میں موبائل فون استعما
Shocking! The phone used by Vaiker  relative to unlock theEVM


ممبئی ، 16 جون (ہ س)۔ نو منتخب ایم پی رویندر وائیکر کے بہنوئی کے کاؤنٹنگ سینٹر میں موبائل فون استعمال کرنے کے معاملے میں ایک اور اپ ڈیٹ سامنے آ یاہے۔ وہ موبائل فون جس سے ای وی ایم مشین کو کھولا گیا تھا اسے استعمال کرنے کے لیے وائیکر کے بہنوئی کو دیا گیا ہے۔ یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ پول پورٹل آپریٹر دنیش گورو نے وائیکر کے بہنوئی منگیش پنڈیلکر کو گنتی کے مرکز میں اپنا فون استعمال کرنے کی اجازت دی۔ وہی فون ای وی ایم مشین سے جڑا ہوا تھا، وہی موبائل فون ای وی ایم مشین کو کھولنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا اور اسی موبائل فون سے او ٹی پی موصول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ، اگرچہ شندے شیوسینا کے امیدوار رویندر وائیکر ممبئی شمال مغربی لوک سبھا حلقہ سے دوبارہ گنتی کے بعد محض48 ووٹؤں سےمنتخب ہوئے ہیں، اور ادھو سینا کے امیدوار امول کیرتیکر نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراض کیا ہے۔

پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے باوجود فون استعمال کیے گئے۔ اب پولیس نے اس موبائل فون کو ضبط کرکے ایف ایس ایل کو بھیج دیا ہے۔ موبائل فون کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور پولس اس بات کی بھی جانچ کرے گی کہ پنڈیلکر نے کس سے بات کی۔ دونوں کو دفعہ 41( اے) کے تحت پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں منگیش پنڈیلکر، ونرائی پولیس نے وائیکر کے رشتہ دار منگیش پنڈیلکر اور الیکشن کمیشن کے اینکور آپریٹر دنیش گورو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اب جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پنڈیلکر ای وی ایم سے جڑے موبائل فون کا استعمال کر رہے تھے۔ پولیس نے اس کے مطابق دیگر امیدواروں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں اور جلد ہی اس معاملے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

ونرائی پولیس کے مطابق پانڈلکر کے قبضے سے جو فون ملا ہے وہ اسے دنیش گورو نے دیا تھا۔ یہ موبائل فون 4 جون کو نیسکو سینٹر میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینوں کو ان لاک کرنے کے لیے درکار او ٹی پی بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

ونرائی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر رامپیارے راج نے میڈیا کو بتایاکہ ،ہم نے 4 جون کو پنڈیلکر کا موبائل ضبط کرلیا۔ اس کے علاوہ موبائل فون کو فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کو بھیجا گیا ہے تاکہ اس کا ڈیٹا حاصل کیا جاسکے، اور موبائل فون سے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد، یہ واضح ہو جائے گا کہ پنڈیلکر کس کے ساتھ رابطے میں تھا۔

حکام نے یہ بھی بتایاکہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کچھ انٹری پوائنٹس، اسٹرانگ رومز جیسے اہم مقامات کے کونوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی ہے۔ جو ہمیں جلد موصول ہونے کی امید ہے، اس کے مطابق مزید تفتیش میں تیزی آئے گی۔ تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ پولیس نے دیگر امیدواروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں اور پنڈلکر اور گورو کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا، ورنہ ہم گرفتاری کا وارنٹ جاری کریں گے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande