پولیس نے راجہ سنگھ کوشمس آبادایرپورٹ پرگرفتارکرلیا
حیدرآباد، 16 ۔ جون(ہ س)۔بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے اُسے اتوارک
پولیس نے راجہ سنگھ کوشمس آبادایرپورٹ پرگرفتارکرلیا


حیدرآباد، 16 ۔ جون(ہ س)۔بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے اُسے اتوارکوشمس آباد ایرپورٹ سے گرفتارکیا۔ میدک فساد کے ایک دن بعدراجہ سنگھ نے کہاتھا کہ وہ میدک کا دورہ کرنے جائیں گے۔ ممبئی سے شمس آبادائیرپورٹ پہنچنے پرپولیس نے اُسے گرفتارکرلیا۔میدک ٹاؤن میں جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق دوگروہوں کے درمیان جھگڑاہواتھا۔ اس جھڑپ میں کچھ افرادزخمی بھی ہوئے۔آئی جی رنگناتھ اورایس پی بالسوامی نے حفاظتی انتظامات کیے ہیں اورمیدک میں جھڑپوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ بی جے پی اوردیگرہندو تنظیموں نے شہربند کااعلان کیاہے اورپولس نے سخت انتظامات کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایل اے راجہ سنگھ بھی اس بندمیں حصہ لینے والاتھا۔اسی لئے پولیس راجہ سنگھ کوشمس آباد ائیرپورٹ پہنچنے پرگرفتارکرلیا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande