جمعیۃ علما نے نماز کے پیش نظر تعینات کئے رضا کار
علی گڑھ، 16 جون(ہ س)۔ عید الاضحی کی نماز میں نظم ونسق برقرار رہے اور جو ہدایات انتظامیہ کی جانب سے
جمعیۃ علما نے نماز کے پیش نظر تعینات کئے رضا کار


علی گڑھ، 16 جون(ہ س)۔ عید الاضحی کی نماز میں نظم ونسق برقرار رہے اور جو ہدایات انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے اس پر پوری طرح عمل ہو سکے اس تعلق سے جمعیۃ علماء علی گڑھ نے عید الاضحٰی کی نما ز میں نظم و ضبط بنائے رکھنے کے لئے شاہ جمال عیدگاہ علاقہ میں رضاکار مقرر کئے ہے، مذکورہ معلومات شہر صدر جمعیہ علماء علی گڑھ مفتی اکبر قاسمی نے کی انھوں نے بتایاکہ حکومت کی گائیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے ملی و مذہبی رہنماوں نے کسی بھی حالت میں نماز سڑک پرادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ برس کی طرح امسال بھی عید گاہ میں عید الضحٰی کی نما زدو بار ادا کی جائے گی، عید میں نماز ادا کرنے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ آتے ہیں اور وہیں شہرکا قدیمی قبرستان بھی ہے، اکثر لوگ اس وجہ سے بھی عید گاہ کا رخ کرتے ہیں کہ نماز کے بعد اپنے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ بھی پڑھ سکیں گے، ایک ساتھ دو کام ہو جائیں گے نماز بھی ادا ہو جائے گی اورمرحومین کی قبروں پر فاتحہ بھی پڑھ سکیں گے۔ وہیں پچھلی بار کچھ لوگوں پر نادانی میں سڑک پر نماز اداکرنے کے الزام بھی لگے تھے، دو بار نمازادا کرنے کی وجہ سے لوگوں کو انتظار بھی کرنا ہوتا ہے، ایسے میں ان کی رہنمائی، سڑکوں پر بھیڑ ہونے سے روکنے اور نظم و ضبط بنائے رکھنے اور ٹریفک نظام کو ہموار بنانے میں جمعیت علما کے رضاکار ہر ممکن طریقہ سے انتظامیہ کا بھی تاون کرنے اور دیگر باتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے اس بار جمعیت علما علیگڑھ نے اپنے رضاکار مقرر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان،محمد شانو،محمد مبین،محمد گل حسن،محمد گڈو،محمد انتظار،محمد دانش،محمد پرویز، محمد شبیر،محمد رشید،محمد عاقل،محمد سلمان،محمد سہیل،محمد شاداب،محمد شجاع،محمد سبحان،محمد ذیشان،محمد محسن،مولانا عبدالرحمن،محمد صادق کے علاوہ دیگر رضاکار بھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande