بیٹے نے اپنا جگر اپنے باپ میں ٹرانسپلانٹ کرایا
علی گڑھ، 16 جون(ہ س)۔ یومِ پدر یعنی (فادرز ڈے)کے پرمسرت موقع پر اوسنک انوویشن سوسائٹی کے صدر مہیش چ
باپ بیٹے کو اعزاز دیتے ہوئے تنظیم کے لوگ


علی گڑھ، 16 جون(ہ س)۔ یومِ پدر یعنی (فادرز ڈے)کے پرمسرت موقع پر اوسنک انوویشن سوسائٹی کے صدر مہیش چندر راجپوت اور سکریٹری وریندر یادو نے مشترکہ طور پر انتخاب سمیع اور حاجی اے سمیع خان کی چھتاری کمپاونڈ، رسل گنج میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انہیں اعزاز سے نوازا۔ اوسنک انوویشن سوسائٹی کے صدر مہیش چندر راجپوت نے کہا کہ انتخاب سمیع نے حال ہی میں اپنے والد کا جگر ٹرانسپلانٹ کرایا ہے۔ فادرز ڈے کے موقع پر والد حاجی اے خان کی آنکھیں اپنے بیٹے کی بے مثال ہمت، قربانی اور لگن کو یاد کرکے چمک اٹھیں۔ خوشی کا احساس اور اپنے بیٹے کے قابل ستائش عمل پرانہیں فخر ہے۔انتخاب سمیع نے اپنے جگر کا کچھ حصہ ٹرانسپلانٹ کروا کر اپنے والد کو نئی زندگی دی۔ حال ہی میں حاجی اے سمیع خان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی۔ ملک کے معروف ہسپتالوں میں علاج کرایا،لیکن جگر کی خرابی کی وجہ سے وہ موت کے دہانے پر تھے۔ ایسے میں جگر کے عطیہ کرنے والے کی تلاش شروع ہوئی لیکن ڈاکٹروں نے اسے باہر کے شخص سے لیور ٹرانسپلانٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ اسکے بعد مشترکہ خاندان میں رہنے والے ان کے تین بیٹے عادل سمیع، ذیشان سمیع اور انتخاب سمیع اپنے والد کو جگر عطیہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔ چھوٹے بیٹے انتخاب سمیع کا اپنے والد میں جگر کی پیوند کاری کا عمل شروع کیا گیا، کیونکہ چھوٹے بیٹے انتخاب سمیع کی عمر کم تھی۔ فورٹس ایسکارٹ نوئیڈا کے ڈاکٹروں کی مہنت سے جگر کی پیوند کاری کامیاب ہوئی،وہیں اب باپ بیٹا بالکل صحت مند ہیں۔ اوسنک انوویشن سوسائٹی کے سکریٹری وریندر یادو نے کہا کہ والدین زندگی دینے والے ہوتے ہیں، اس لیے انسانی نقطہ نظر سے یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم انکے لیے زندگی بھر کی قربانیاں دیں،موجودہ ماحول میں نوجوانوں کوانتخاب سمیع سے تحریک لینے کی ضرورت ہے۔ جس نے اپنے والد کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تاریخی طور پر قابل ستائش کام کیا۔آج فادرز ڈے کے موقع پر شہر کے سیاسی سماجی صحافی کارکنان جناب محمد احمد شیون صاحب سر سید سو وچار منچ کے قومی صدر طارق گاندھی سماجی کارکونان حاجی مقصود حسین کاتب،رافیہ نکہت،فرحت سخاوت، حاجی محمد کامل، شمشاد خان، حاجی محمد شان فاروقی،قاری ظریق احمد، ڈاکٹر ایم یو خان محترمہ انجم مراد آبادی، حاجی مرزا احرار بیگ، سید افتاب احمد، عبدالمتین،الحاج عبدالحفیظ انصاری، مشرف حسین محضر وغیرہ نے حاجی اے سمیع خاں کے بیٹے انتخاب سمیع دعاوں سے نوازتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande