بہار میں گنگا دسہرہ اسنان کے دوران 17 ڈوبے ، 13 کونکالا گیا بحفاظت
پٹنہ ، 16 جون (ہ س)۔ بہار میں پٹنہ ضلع کے باڑھ سب ڈویزن میں گنگا دسہرہ کے موقع پر اوماناتھ گھاٹ پر
بہارکے باڑھ میں 17 ڈوبے ، 13 کونکالا گیا بحفاظت


پٹنہ ، 16 جون (ہ س)۔

بہار میں پٹنہ ضلع کے باڑھ سب ڈویزن میں گنگا دسہرہ کے موقع پر اوماناتھ گھاٹ پر گنگا ندی میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے 17 لوگوں کے ڈوبنے کی خبر ہے۔ ان میں سے 13 کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے باڑھ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اوماناتھ گھاٹ پر اتوار کے روز گنگا دسہرہ کے موقع پر لوگ گنگا اسنان کرنے آئے تھے۔ کشتی الٹنے سے خاندان کے 17 افراد ندی میں ڈوبنے لگے۔ ان میں سے 13 لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔وہ فی الحال ٹھیک ہیں۔ باقی بچے لوگوں میں این ایچ آئی کے ایک ریٹائرڈ افسر اودھیش پرساد بھی لاپتہ ہیں۔ اودھیش پرساد ایک ماہ قبل ہی ریٹائر ہوئے تھے۔ جبکہ ان کی بیوی کو بچا لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande